(24 نیوز)کراچی سے جولائی 2021 سے جون 2022 تک ٹیکس کی وصولی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کہاکہ گیارہ ماہ میں کراچی سے 15 کھرب 95 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا۔
ایل ٹی او کراچی نے ٹیکس کے وصولی کے وفاقی حکومت کے ہدف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ایف بی آر کا کہناہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہدف 14 کھرب49 ارب تھا۔
چیئرمین ایس آر بی واصف میمن نے کہاکہ سندھ ریونیو بورڈ نے ہدف سے زائد 153 ارب روپے ٹیکس وصولی کی ، ان کا کہناتھا کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 20فیصد زائد وصولیاں کی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا