(24 نیوز) خیبرپختونخوا میں مویشیوں کی بیماری لمپی اسکن کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، صوبے میں ہلاک مویشیوں کی تعداد 316 ہوگئی۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق لمپی اسکن کے باعث سب سے زیادہ ڈی آئی خان میں 35 مویشی ہلاک ہوئے، کرم میں 33، لکی مروت اور پشاور میں 30، 30، چارسدہ میں لمپی اسکن سے 24 مویشی ہلاک ہوئے۔
خیبرپختونخوا بھر میں 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 189 مویشی لمپی اسکن سے متاثر ہوئے۔ محکمہ لائیواسٹاک خیبرپختونخوا میں لمپی اسکن سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد 10 ہزار427 تک پہنچ گئی۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق صوبے کے جنوبی اضلاع لمپی اسکن سے زیادہ متاثر ہیں، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 54 ہزار مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔