پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: تحریک انصاف کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لگتا ہے یہ پاکستان کو تباہی کے راستے پر لانے کیلئے آئیں ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کے بعد عوام کیسے گزارا کریں گے کیوں کہ کسی بھی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ روس سے سستا تیل کیوں نہیں لے رہے ؟ اتنا اضافہ سن کر بھونچکا رہ گیا ہوں تو عوام کیسے گزارا کریں گے ؟ وزیراعظم شہباز شریف کو استعفی دینا چاہیے، ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں، کسی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں تو یہ آئے کیوں ہیں؟۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہوتے تو روس سے سستا تیل آچکا ہوتا۔
پٹرول کی قیمت میں 14روپے 85پیسے اضافہ سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول 250 روپے کا ہوگیا ہے۔ نالائق وزیراعظم بدترین administrator نے تباہی مچادی ہے یہ تباہی حکومت ہے عوام مہنگائی سے فاقوں پر آگئی ہے۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 30, 2022
عمران خان وزیراعظم ہوتے روس سے سستا تیل آچکا ہوتا اور عوام پر بوجھ نہ پڑتا
حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں چوتھی مرتبہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول 250 روپے لیٹر ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم بدترین ایڈمنسٹریٹر نے تباہی مچادی ہے، یہ تباہی حکومت ہے عوام مہنگائی سے فاقوں پر آگئی ہے۔