کرونا کا حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز 17ہزار 640کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 394 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ،کورونا کے مثبت کیسز کی ایک دن کی شرح3.93فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 694 نئے مریض سامنے آئے ہیں البتہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار 640 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، کورونا کا شکار 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا وباءکے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں اس وقت 101کورونا کے مریض تشویشناک حالت میں ہیں ،مردان میں مثبت کیسز کی شرح 5.95 فیصد ،مظفرآباد میں 4.62 فیصد ، میرپور میں 3.33 فیصد مثبت شرح رپورٹ ہوئی سب سے زیادہ کوورونا کیسز کی مثبت شرح کراچی سے ریکارڈ کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کوویڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی جس کے باعث ناصرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا بلکہ تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
تاہم ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔