جمائما گولڈ اسمتھ ن لیگ پر برہم ہوگئی

Jul 01, 2022 | 11:42:AM

(ویب ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر احتجاج کی کال دینے پر مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’ان لوگوں (مسلم لیگ ن) کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟، رواں ہفتے کے آخر میں میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر ایک اور بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے‘۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ ’یہ تیسرا موقع ہے کہ جب میری والدہ کے گھر کے باہر ایسا احتجاج کیا جا رہا ہے‘۔اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’میری ماں کا پاکستانی سیاست سے کیا تعلق ہے؟‘

جمائما نے مزید کہا کہ ’اس طرح کے احتجاج سے ناصرف میری والدہ کی زندگی میں خلل پرتا ہے بلکہ پولیس کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے‘۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی مسلم لیگ (ن) برطانیہ نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

مزیدخبریں