موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Jul 01, 2022 | 12:00:PM
موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: ہنڈا اور یاماہا موٹرسائیکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غریب کی سواری موٹرسائیکل  کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا، ہنڈا اور یاماہا کمپنی نے موٹرسائیکل کی  قیمتیں بڑھا دیں۔

تفصیلات کے مطابق ہندا کمپنی نے  بائیکس کی  قیمتوں میں  5 ہزار سے 15 ہزار روپے اضافہ کردیا ۔ہنڈا کی سی ڈی 70 5 ہزار اضافے سے 1لاکھ 11 ہزار 500 روپے جبکہ ہنڈا 125 سی سی 6 ہزار اضافے سے 1لاکھ 74 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح سی بی 125 ایف کی قیمت 10 ہزار بڑھکر 2لاکھ 63 ہزار 900 روپےجبکہ ہنڈا 100 سی سی 6 ہزار بڑھکر 1لاکھ 50 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا مزدور طبقے کے لئے بڑا اعلان

دوسری جانب یاماہا کمپنی نے بھی 23ہزار سے 26 ہزار500  روپے تک موٹرسایئکلز مہنگی کردیں ۔یاماہا  وائے بی 125 سی 23ہزار 500 بڑھکر 2لاکھ 55 ہزار کا ہوگیا ۔
یاماہا وائے بی 125 زی ڈی ایکس 25 ہزار 500 بڑھکر 2 لاکھ 73 ہزار 500 جبکہ وائے بی آر 125 ،25 ہزار 500 بڑھکر 2لاکھ 80ہزار 500 کا ہوگیا  ہے۔
وائے بی آر جی 26 ہزار 500 بڑھکر 2لاکھ 92ہزار  جبکہ وائے بی آر 125 جی 25600 بڑھکر 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی پارٹی کاحکومت سے علیحدگی پر غور