مفتاح اسماعیل کی ٹی وی پر نہ آنے کی وجہ سامنے آ گئی

Jul 01, 2022 | 12:22:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مفتاح اسماعیل کی ٹی وی پر نہ آنے کی وجہ سامنے آ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ شب ایک مرتبہ پھر سے پٹرولیم مصنوعات میں تقریبا 15 روپے اضافے کا اعلان کیا جبکہ اس سے قبل وہ ایک انٹرویو میں یہ اعلان کر چکے تھے کہ اب سے وہ ٹی وی پر آ کر پٹرول بڑھانے کا اعلان نہیں کیا کریں گے لیکن انہوں نے اپنے بیان سے پیچھے ہٹنے کی وجہ بیان کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں کل شام ٹی وی پر جا کر یہ اعلان نہیں کرنے والا تھا جبکہ میرے دوسرے ساتھی نے میری جگہ یہ کام کرنا تھا لیکن وزیراعظم صاحب نے فیصلہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان مجھے اور مصدق ملک کو کرناچاہیے ۔

مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” یہ میں ٹی وی پر آخری مرتبہ آیاہوں اس کے بعد نہیں جاﺅں گا، لوگ کہتے ہیں کہ جب مفتاح ٹی وی پر آتا ہے تو پٹرول مہنگا ہو جاتا ہے ۔“

دوسری جانب پریس بریفنگ میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا، عمران خان کے معاہدے کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت اس سے بھی 70 روپے زیادہ ہوتی مگر موجودہ حکومت نے ابھی 5 اور 10 روپے پیٹرولیم لیوی لگائی ہے۔