علیزے شاہ اپنے رویے کی وجہ سے مصیبت میں پھنس گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کو ان کے مبینہ سلوک کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اس بار یہ شکایت انفرادی حیثیت کے بجائے ایک معروف پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوریڈی پکچرز نے علیزے شاہ کےخلاف یو پی اے (یونائیٹڈ پروڈیوسر ایسوسی ایشن) کو باقاعدہ شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کا رویہ سیٹ پرانتہائی نامناسب ہوتا ہے۔
پروڈکشن ہاؤس کے مطابق علیزے شاہ سیٹ پر بہت نخرے دکھاتی ہیں اور ان کا رویہ نامناسب ہے، اداکارہ نے پروڈکشن ٹیم کوبتائے بغیر ڈرامے کی شوٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کرچلی گئیں۔
ایوریڈی پکچرزکی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے بتائے بغیرجانے کی وجہ سے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔دوسری جانب یونائیٹڈ پروڈیوسرزایسوسی ایشن کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ انہیں پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے علیزے شاہ کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے۔اطلاعات ہیں کہ اداکارہ اپنےآنے والے ڈرامہ سیریل “محبت کی آخری کہانی” کی شوٹنگ سے بتائے بغیر چلی گئی تھیں جو کشمیر میں عکسبند کیا جارہا تھا۔
علیزے اس سے قبل بھی خبروں کی زینت بن چکی ہیں جب اداکار یاسر نواز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ علیزے کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ بہت پچھتائے کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ کیوں کام کیا، وہ بہت زیادہ نخرے کرتی ہیں ۔تاہم یاسرنواز کے بیان کے بعد فیروز خان نے علیزے شاہ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان کا علیزے کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا.
View this post on Instagram
دوسری جانب اداکار نوید رضا نے ایک پروگرام میں کہا کہ علیزے نے واقعی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران یاسر نواز کے ساتھ بہت بدتمیزی کی تھی۔