جولائی میں مہنگائی مزید بڑھے گی، شیخ رشید نے عوام کو خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پٹرول میں15روپےاور ڈیزل میں14روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی، لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارا کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے ، ووٹ بیہچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔
پٹرول میں15روپےاور ڈیزل میں14روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔عوام کو ریلیف نہی تکلیف ملے گی۔لوگ گھریلو سامان بیہچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے۔ووٹ بیہچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 1, 2022
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈا صرف اپنے کیس ختم کرنااور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے۔انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔
یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنااورIMFکے اشاروں پر ناچنا ہے۔انہیں کوئی غرض نہی کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خودچلے جائیں گےاور ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔ضمنی الیکشن چوری کرنےکی کوشش کریں گے-
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 1, 2022