(ویب ڈیسک ) رواں سال میں ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ادارہ شماریات کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی میں 6.34 فیصد اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے بتایا کہ مالی سال 2021-22 میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد رہی گذشتہ برس مہنگائی کی شرح 12.15 فیصد تھی ۔
دیہی اور شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح مختلف رہی ہیں۔شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 19.8فیصد دیکھا گیا ،دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 23.6 بڑھی ۔
جون میں بجلی 51.8 فیصد مہنگی ہوئی ،ایک ماہ میں موٹر فیول 37.13 فیصد مہنگا ہوا ،ایک ماہ میں آلو 34.6 اور انڈے 19.98 فیصد مہنگے ہوئے ۔جون میں دال مسور 17.42 ، گندم 13 اور گھی 12 فیصد سے زیادہ مہنگا ہوا۔ جون میں دودھ 8.1 اور کوکنگ آئل 7.98 فیصد مہنگا ہوا۔ایک سال میں موٹر فیول 95.7 فیصد مہنگا ہوا ۔
مائع ایندھن کی قیمت 60.9 فیصد بڑھ گئی ایک سال میں بجلی 34.65 فیصد مہنگی ہوئی ،ایک سال میں اسٹیشنری 30.75 فیصد مہنگی ہوئی۔ایک سال میں گھی 76.7 اور کوکنگ آئل 70.8 فیصد مہنگا ہوا۔
مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے بری خبر
Jul 01, 2022 | 15:30:PM