کورونا کی واپسی ، نئے ایس او پیز جاری

Jul 01, 2022 | 16:16:PM

(24نیوز)کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہوگیا جس کے بعد کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر محکمہ پرائمری ہیلتھ نے کورونا سے متعلق ایس او پیز جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا،مراسلے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ تمام شہری عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی کریں،دکانیں اور مارکیٹیں کورونا سے متعلق آگہی اور شعور کے لیے اپنی دکانوں کے باہر بینرز آویزاں کریں اور اپنے گاہکوں کے لیے ماسک اور سینیٹائز کی دستیابی یقینی بنائیں،پبلک ٹرانسپورٹ پر تمام افراد ماسک ضرور پہنے اور 12 سال سے زائد تمام افراد ویکسنیڈیڈ ہوں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈیوں میں داخلہ کیلئے مکمل ویکسی نیشن اور ماسک ضروری قرار دےدی گئی،مویشی منڈیوں کے داخلہ پر ماسک اور ویکسین ممکن بنانے کیلئے انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عید کے دنوں میں سماجی فاصلہ اور ایس او پیز پر عمل کیاجائے،ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی پابند ہوں گی۔

جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے پھیلاوکے پیش نظر شہریوں پر ہاتھ ملانے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیراپنائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کااجلاس ہوا ، جس میں سیکریٹری صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز کا ٹرینڈ 24 جون سے بڑھناشروع ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد 4059 ہےاور اسپتال میں 63 داخل ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے اسپتالوں میں داخلہ کی شرح کم ہے، عوام ویکسی نیشن اور بوسٹر لگوائیں۔کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا سے بچنے کے لیے ہاتھ ملانے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔مراد علی شاہ نے روز دیا کہ عیدالاضحیٰ اورمحرم کے بڑے ایونٹس آرہے ہیں، ان ایونٹس سے پہلے ہی ہمیں کورونا کی شرح کو نیچے لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

مزیدخبریں