دانیہ ملک کی نئی ویڈیو  کی حقیقت سامنے آ گئی

Jul 01, 2022 | 16:57:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ  دانیہ ملک عدت توڑنے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔

دانیہ ملک کی انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں دانیہ کی عدت ختم کرنے سے متعلق سوال بھی کیا گیا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔ویڈیو میں دانیہ مداحوں کو اپنے نئے وی لاگ میں ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود کسی دربار کے وزٹ سے متعلق بتاتی دیکھی جاسکتی ہیں جب کہ اس ویڈیو میں دانیہ کو گاڑی میں اپنی والدہ کے ہمراہ دربار کے لیے جاتے بھی دیکھا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون کا آغاز۔شدید بارشیں۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو وائرل ہونے پردانیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا  کہ انہوں نے عدت کا وقت مکمل ہونے سے پہلے اسے ختم کردیا ہےلیکن درحقیقت یہ ویڈیو کچھ ماہ پہلے کی ہے جو دانیہ کے یوٹیوب چینل پر اپریل میں اپ لوڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ۔روپیہ کمزور


مزیدخبریں