(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے حمزہ شہباز کو قائم مقام وزیراعلیٰ کے طور پر سترہ جولائی تک قبول کرلیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو عمران خان کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملکی ادا روں کا احترام کرتے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمشنر پنجاب اور چیف سیکرٹری قانون پر عمل کریں ۔بابر اعوان نے مزید عدالت کو بتایا کہ جن حلقوںسے الیکشن لڑ رہے ہیں وہاں پبلک فنڈ استعمال نہیں ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:جولائی میں مہنگائی مزید بڑھے گی، شیخ رشید نے عوام کو خبردار کر دیا
عمران خان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ قبول کرلیا
Jul 01, 2022 | 17:49:PM