ضمنی الیکشن اورمخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن تک حمزہ کو قبول کیا،اسد عمر 

Jul 01, 2022 | 18:08:PM
تحریک انصاف، رہنما اسد عمر، حمزہ شہباز، ضمنی الیکشن، قبول
کیپشن: اسد عمر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ ہم نہ کل حمزہ شہباز کو مانتے تھے نہ آج مانتے ہیں ،صرف ضمنی الیکشن، مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن تک حمزہ کو قبول کیا۔
لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ پاکستان میں لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا گیا ہے،خوشی ہے جمہوریت کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی نے یہ لڑائی لڑی،ان کاکہناتھا کہ ہم نہ کل حمزہ شہباز کو مانتے تھے نہ آج مانتے ہیں ،صرف ضمنی الیکشن، مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن تک حمزہ کو قبول کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ یہ موقف عدالت میں بھی اپنایا کہ خدشات شدید ہیں ،پنجاب میں حکومتی مشینری کا استعمال، لوگوں پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے،پنجاب میں غیرقانونی ترقیاتی کام بھی کرائے جا رہے ہیں ،ایسے افسروں کو لگایا جا رہاہے جو ٹھیک نہیں ہیں ،اسد عمر نے کہاکہ چیف جسٹس نے کہاصاف و شفاف الیکشن ہوں ،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے ن لیگ کو اپنی شکست نظر آرہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا، سپریم کورٹ