پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی کی گرفتاری کا بڑا فیصلہ

Jul 01, 2022 | 18:26:PM
پرویزالہٰی، قریبی ساتھی،گرفتاری، شوگرملز کیس، فیصلہ، ایف آئی اے
کیپشن: پرویز الہی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے رحیم یار خان شوگر مل کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کے خلاف ناقابل تردید شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گرفتاری ایک قریبی ساتھی کے بیانات کی روشنی میں کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے ٹیموں کو ہدایت مل گئی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کا شمار سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بیوروکریٹس پر بڑی پابندی عائد کردی