ثابت ہو گیا حمزہ شہباز الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ وزیراعلیٰ ہیں ، فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے موقف کی جیت ہوئی ہے،حمزہ شہباز منتخب نہیں بلکہ سلیکٹڈ وزیراعلیٰ ہیں۔
اسدعمر کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری کا کہناتھا کہ پنجاب کے بحران کو سپریم کورٹ نے حل کرنے کی کوشش کی،ہاﺅس مکمل ہونے کے بعد الیکشن 22 تاریخ کو ہوں گے،پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ محدود اختیارات کے ساتھ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے،سپریم کورٹ نے حل دیا کہ معاملات آپس میں بیٹھ کر حل کرنے چاہئے، سیاسی معاملات کو آپس میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔
فوادچودھری نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو دوبارہ منتخب کرنے کا موقع ملا ہے،پی ٹی آئی کے موقف کی جیت ہوئی ہے،حل صرف الیکشن ہیں اور ان کی طرف ہمیں جانا ہے،ان کاکہناتھا کہ ثابت ہو گیا حمزہ شہباز الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ وزیراعلیٰ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن اورمخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن تک حمزہ کو قبول کیا،اسد عمر