کورونا کیسز میں اضافہ، محکمہ تعلیم نے دفاتر میں ماسک لازمی قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر محکمہ تعلیم سندھ نے ماسک کو لازمی قرار دیدیاجس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
جاری نوٹیفکیشن میں سیکرٹری تعلیم نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم کے دفتر میں آنے والے تمام افراد ماسک پہنیں،ماسک کے بغیر کسی فرد کو دفتر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں محکمہ کے ملازمین کو بھی ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ آفس میں ایک دوسرے سے فاصلہ لازمی رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا فیصلہ ،حمزہ شہباز کا دبنگ اعلان