(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔پرویزالہی نے فیصلے کوجمہوریت کی فتح قرار دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ 22جولائی تک ہاوس مکمل ہوجائےگا ،22جولائی کو اجلاس اسمبلی کی عمارت میں ہوگا اور کہیں نہیں ہوگا۔ان کا کو کہناتھا کہ سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ آیا،جو چیزیں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئیں۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعلی کے الیکشن سے متعلق اچھا فیصلہ ہوا ہے انصاف کے تقاضوں کے مطابق عدالتی فیصلہ سامنے آیا۔اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ22جولائی کووزیراعلیٰ بن جائیں گے؟جس کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ جواللہ کومنظور ہوا،
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی فیصل نیازی کا حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان