رابطہ کمیٹی اجلاس، فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں سندھ میں ہونے والی متنازعہ اور غیر منصفانہ حلقہ بندیوں پر شدید تشویش کا اظہارکیا گیا، اجلاس میں شہری سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں کراچی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخابات کیلئے ممکنہ لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر اراکین کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی پر بھی رائے دی گئی، کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی فیصل نیازی کا حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان