متحدہ عرب امارات ،پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

Jul 01, 2022 | 22:34:PM
پٹرول کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: پٹرول فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں 12 فیصد اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.63 درہم ہوگئی جو پاکستانی 257 روپے بنتی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کردیا گیا۔ اس بار پٹرول کی قیمتوں میں 12 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.63 درہم یعنی 257 پاکستانی روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 4.76 درہم یعنی پاکستانی 265 روپے ہو گئی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب مارات میں 4 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ، بڑی خبر آگئی