دنیا کی مشہور کمپنی فراری کا الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان

Jul 01, 2022 | 23:31:PM

(ویب ڈیسک) دنیا کی تیز ترین گاڑیاں بنانے والی کمپنی فراری نے اعلان کیا ہے کہ وہ الیکٹرک فراری مارکیٹ میں لانے جارہی ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 سال میں 15 ہزار گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ پہلی الیکٹرک کار سال 2025 میں متعارف کروادی جائے گی۔ تاہم اس حوالے سے ابھی زیادہ تفصیلات شیئرنہیں کی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

یاد رہے کہ اس سے قبل جرمن کمپنی واکس ویگن کی بینٹلے اور والووبرانڈ نے سال 2030 تک تمام گاڑیوں کو ایندھن سے الیکٹرک پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں