بجلی کے تار موٹرسائیکل سواروں پر گر گئے،2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں لیسکو کی نااہلی نے دو شہریوں کی جان لے لی، بجلی کے تار موٹرسائیکل سواروں پر گرگئے۔
لیسکو کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہائی وولٹیج تاریں گرنے سےخاتون سمیت2افرادجاں بحق ہوگئے،حادثےمیں خاتون سمیت2افرادزخمی بھی ہوئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئےجنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے علاقے میں بجلی کے اضافی لوڈ کا مسئلہ چل رہا تھا تار سے اسپارکنگ کی وجہ سے متعدد بار چنگاریاں نکلیں، لیسکو کو بجلی کامسئلہ حل کرنے کی درخواست کی تھی۔