(24 نیوز) عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جس نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔
گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، بورے والا، رینالہ خورد، قبولہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے,محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر آ گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا،شہر کاموجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.
شہر قائد کادرجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 22 کلو میٹر ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر قائد میں آلودگی برقرار ہے،پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی 7ویں نمبر پر ہے،دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 25ویں نمبر پر ہے
ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 70 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
شہرلاہورمیں سورج اوربادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے،شہرکاموجودہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت37ڈگری تک جاسکتاہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹےمیں لاہور میں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔
فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورکادوسرانمبر،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح133ریکارڈ کی گئی،شاہدرہ 152، جوہر ٹاؤن میں شرح122ریکارڈکی گئی،فیز 8 ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح120ریکارڈکی گئی۔