(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو آج اگر قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ہمیں خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری لانی ہوگی، اس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے واضح پیغام میں کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اس کا انعقاد کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، یہ کام الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق کرنا ہے,شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن میں اگر اللہ نے کسی اور کو موقع دیا تو ہم بھرپور تعاون کریں گے ، اگر ’تم‘ اور ’میں‘ کو چھوڑ کر ’ہم‘ نہ بنے تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ راتوں رات مہنگائی کم نہیں کرے گا، مہنگائی سے انکار کرنا خود کو دھوکا دینے والی بات ہے، زراعت، معدنیات، آئی ٹی اور ایس ایم ایز میں سرمایہ کاری لائیں گے، ٹیکنالوجی اور مشینری لگائیں گے، سرمایہ کاری سے حکومت کو منافع ڈالرز میں نہیں دینا ہوگا کیونکہ ان کی سرمایہ کاری کا منافع تیار مال کی شکل میں باہر جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر آ گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ نے خود کہا ہے کہ مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیں گے , آئی ایم ایف پروگرام گھی یا مٹھائی نہیں معیشت کو استحکام دینے کیلئے ہے۔