سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،یورپی یونین کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یورپی یونین نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ قرآن مجید کی بےحرمتی اشتعال انگیز فعل ہے، مذہب، عقیدے اور اظہاررائے کی آزادی کیلئے کھڑے ہیں، وقت آگیا ہے کہ باہمی افہام وتفہیم،احترام کیلئے ساتھ کھڑے ہوجائیں،یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائےکی عکاسی نہیں کرتا، بےحرمتی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے۔
یورپی یونین کے مطابق یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں،یورپی یونین کا کہنا ہےکہ وقت آ گیا ہےکہ باہمی افہام و تفہیم اور احترام کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہوجائیں، بڑھتے ہوئے تنازعات کو روکنے کا بھی وقت آگیا ہے۔
دوسری جانب سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی کرنے پر اسلامی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
او آئی سی اعلامیے کے مطابق گھناؤنے فعل کے خلاف کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی موقف اپنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر آ گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
خیال رہے کہ مسلم اور عرب دنیا سمیت دیگر ممالک نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ چند ممالک نے ردعمل میں اپنے سفیروں کو بھی واپس بلا لیا ہے، مختلف ممالک میں دفتر خارجہ کی جانب سے سویڈن کے سفیر کو طلب کر کہ احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عید کے روز سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی جس کے بعد ملعون نے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔