سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی، اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی کرنے پر اسلامی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
او آئی سی اعلامیے کے مطابق گھناؤنے فعل کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی موقف اپنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،یورپی یونین کی مذمت
اجلاس میں آئندہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے واقعات کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی۔