ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا

Jul 01, 2024 | 10:01:AM
ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوگا۔

چینی صدر شی جن  پنگ اور وزیراعظم شہبازشریف اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایس سی او اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، ان کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، رابطوں اور تجارت پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور یوکرین تنازع پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی اگلے سال پاکستان کرے گا۔