نارنگ منڈی:ڈمپر اور موٹرسائیکل میں تصادم، باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق

Jul 01, 2024 | 10:10:AM
نارنگ منڈی:ڈمپر اور موٹرسائیکل میں تصادم، باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات،حیدر خانزادہ)نارووال کے قریب نارنگ منڈی میں خوفناک ٹریفک حادثہ،تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا۔

 تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی میں تیز رفتار ڈمبر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری، حادثے میں شہری 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا ۔واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 دوسری جانب نوابشاہ  میں ٹرالر نے پولیس وین کو ٹکر مار دی ، حادثے  کے نتیجے میں میں پولیس وین میں سوار 10 اہلکار زخمی ہوگئے ۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،تین اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔