راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کا فرار، سکیورٹی پر مامور 7 اہلکار گرفتار

Jul 01, 2024 | 10:32:AM
 راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کا فرار، سکیورٹی پر مامور 7 اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد کشمیر کی راولاکوٹ جیل کی سکیورٹی پر مامور 7 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل عملہ ملوث ہو سکتا ہے، جیل سے 19 قیدی فرار ہو گئے تھے، قیدیوں کے فرار کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

پولیس اور قیدیوں کے درمیان فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، درجنوں مویشی بہہ گئے

پولیس کے مطابق قیدیوں نے جیل عملے کو یرغمال بنایا اور فرار ہوگئے، فرار قیدی دہشتگردی، قتل اور منشیات فروشی کے جرائم میں قید تھے۔