چوبارہ تھانے کی حدود میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، 2 افراد قتل

Jul 01, 2024 | 11:55:AM
چوبارہ تھانے کی حدود میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، 2 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک رشید ) پنجاب کے ضلع لیہ کے علاقہ چوبارہ تھانے کی حدود میں زمین کے تنازع پرفائرنگ کرکے 2 افراد کا قتل کردیا گیا۔

پولیس  کے مطابقچوبارہ تھانے کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا،مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے  نتیجے میں 2 افراد کا قتل ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی جبکہ لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، درجنوں مویشی بہہ گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ  چھاپے مارے جا رہے ہیں۔