( ملک رشید ) پنجاب کے ضلع لیہ کے علاقہ چوبارہ تھانے کی حدود میں زمین کے تنازع پرفائرنگ کرکے 2 افراد کا قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابقچوبارہ تھانے کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا،مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 افراد کا قتل ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی جبکہ لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، درجنوں مویشی بہہ گئے
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔