کوئٹہ سمیت دیگرعلاقوں کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن پھٹ گئی

Jul 01, 2024 | 12:13:PM
کوئٹہ سمیت دیگرعلاقوں کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن پھٹ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) کوئٹہ سمیت دیگرعلاقوں کو گیس سپلائی کرنے والی 12 انچ کی گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق گیس پائپ لائن گزشتہ رات بولان کے علاقے کوہ باش کے علاقے میں پھٹ گئی تھی، گیس پائپ لائن پھٹنے کے باوجود کوئٹہ اور ملحقہ اضلاع کو گیس کی فراہمی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں کو معمول کے مطابق گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام سکیورٹی کلیئرنس کے بعد شروع کیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی؟