ثناء جاوید کی شعیب ملک کے ہمراہ ورک آؤٹ ویڈیو وائرل

Jul 01, 2024 | 12:38:PM
ثناء جاوید کی شعیب ملک کے ہمراہ ورک آؤٹ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ  ثناء جاوید نے شوہر  شعیب ملک کے ہمراہ اپنی  ورک آؤٹ روٹین مداحوں سے شیئر کردی۔

اداکارہ ثناء جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک  ویڈیو  جاری کی جس میں انہیں شعیب ملک کے ساتھ مشکل ترین ویٹ ٹرینگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ ثناء  اور کرکٹر شعیب ملک کی جم ٹریننگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو کو سب سے پہلے جوڑی کے جِم انسٹرکٹر "زریاب علی" نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس کے بعد ویڈیو ثناء اور شعیب کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں نازک سی اداکارہ ثنا کو اپنے ایتھلیٹ شوہر کے ہمراہ پھرتیلے انداز میں جم انسٹرکٹر کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جسے  دونوں سلیبریٹیز کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک 20 جنوری 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے،اس سے قبل شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی جب کہ ثنا جاوید گلوکار عمیر جیسوال کی اہلیہ تھیں۔