اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ،اسٹرنگ کمیٹی تحریک انصاف اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی میں 5 نام تحریک انصاف اور 5 نام جمیعت علمائے اسلام سے شامل ہوں گے،سٹیرنگ کمیٹی ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔
سٹیرنگ کمیٹی کے لیے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے تحریک تحفظ آئین اور جمیعت علمائے اسلام کے درمیان ملاقات میں ہوگا۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا وفد رواں ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کرے گا۔سٹیرنگ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔