اداکارہ سجل علی کے 4 بہترین ڈرامے

Jul 01, 2024 | 16:12:PM
اداکارہ سجل علی کے 4 بہترین ڈرامے
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی نوجوان اور خوبصورت اداکارہ سجل علی جس ڈرامہ میں اداکاری کرتی ہیں وہ سپر ہٹ ہوجاتا ہے۔سجل علی بلاشبہ اس دور کا ایک بڑا ستارہ ہیں،یہ بہت ہنرمند اداکارہ ہیں، سجل علی نے اپنی محنت اور اداکاری کے بل بوتے پر عروج پایا۔سجل علی  آج کل ڈرامہ سیریل’زرد پتوں کے بن‘میں ’مینو‘کا کردار نبھا رہی ہیں جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

 سجل علی نے اپنے کریئیر کا آغار نوجوانی میں ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں کیا اس پروجیکٹ کا نام ’محمودآ باد کی ملکائیں‘ تھا،پاکستان کے ساتھ انہوں نے انڈیا اور لندن میں بھی فلمیں کی، انہوں نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے جس میں تمغہ امتیاز شامل ہے جو ان کو پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے دیا گیا اب تک سجل نے اپنے کیریئیر میں بہت سے ڈرامے کیے ہیں جنہوں نے کھڑکی توڑ مقبولیت پائی ۔

 سجل علی کے بہترین 4 ڈراموں پر نظر دوڑاتے ہیں جن میں’ ننھی‘ بھی شامل ہے جو  2013 میں جیو پر آن ائیر ہوا جس کا سکرپٹ بہت جاندار تھا اور اس کی کہانی بچوں کی سمگلنگ اور جنسی تشدد پر تھی۔سجل علی نے اس ڈرامہ میں اپنے کردار کو بخوبی نبھایا، ننھی کو مونا حسیب نے لکھا اور حسیب حسن نے اس کو ڈائیریکٹ کیا، اس ڈرامہ کی کاسٹ میں اسماء عباس،جاوید شیخ،شاہود علوی،انوشے عباسی، اور بہروزسبزواری شامل تھے۔ سجل علی نے اس ڈرامہ میں ایک ایسی بچی کا کردار نبھایا جس نے اپنی چھوٹی سی زندگی میں بہت سی آزمائشیں اور مصیبتیں برداشت کیں،سجل نے ننھی میں عمدہ کردار ادا کیا اور اس سال ننھی کے لیے سجل بہترین اداکارہ کے طور پر لکس سٹائل ایوارڈز میں نامزد کی گئیں۔


سجل علی کا ایک اور بہترین ڈرامہ’چپ رہو‘ ہے جس میں سجل علی،سید جبران، ارجمند راحیم اور فیروز خان تھے۔چپ رہو نے سجل علی کی پوزیشن کو ایک قابل اعتماد ستارے کے طور پر  کیا اور سید جبران کے کریئر کو بھی دوبارہ لانچ کیا جو اس وقت ناکام ہو رہے تھے،سجل علی اس میں رامین کا کردار ادا کر رہی تھیں جس کو  اپنے ہی بہنوئی کی طرف سے مشکلات کا سامنا تھا  اور اپنے والدین کو جب وہ یہ بات بتاتی ہیں تو وہ بھی اپنی دوسری بیٹی کا گھر بچانے کے لیے خاموش رہتے ہیں، سجل کے اس ڈرامے کو بھی پسند کیا گیا اور یہ انڈیا کے زندگی چینل پر بھی آن ائیر ہوا۔

بے حد میں ایک بار پھر سجل علی نے  اچھا کردار ادا کر کے شائقین کےدل جیت لیے، سجل علی  نے 2013 میں ٹیلی فلم بے حد کی جس میں ان کے ساتھ نام ور اداکاروں نے کام کیا جس میں فوادخان اور نادیہ جمیل شامل ہیں، فواد خان کے مداح ان کو سکرین پر دیکھنے کے لیے بےتاب تھے ،سجل علی نے دو سپر سٹارز کے ہوتے ہوئےاپنی نمایاں جگہ بنائی ، بےحد کو عاصم رضا نے ڈائریکٹ کیا یہ ایک کامیاب ترین ٹیلی فلم رہی اور اس  کی کہانی بھی دلکش تھی۔


او رنگریزہ ٹی وی سکرین پر ایک نیا  جوڑا لے کر آیا ۔ سجل علی نے بلال عباس خان کے ساتھ کام کیا ،یہاں  قاسم اور سسی کا  کردار امر ہوگیا، سسی آزاد مزاج تھی اور وہ اپنے سارے خواب پورے کرنا چاہتی تھی ۔ سجل علی نے او رنگریزہ کو اپنی اداکاری سے ہٹ بنا دیا ۔او رنگریزہ نے سجل علی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر ثابت کیا جو اپنی اداکاری سے ڈرامہ کو ہٹ بنا سکتی ہے ۔