(راؤ دلشاد) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے کیے۔
ضلع مری کے انتظامی دورے سے واپس صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچتے ہی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئیں، ہوائی اڈے سے شادمان، فیروز پور روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی کے علاقوں کا معائینہ کیا، اندرون و بیرون شہر کی سڑکوں اور گلی محلوں کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا، انہوں نے سڑکوں، چوراہوں، بازاروں کا معائینہ کیا، قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا، قذافی سٹیڈیم میں پانی کے فوری نقاصی اور اضافی واٹر پمپس پہنچانے کی ہدایت جاری کی۔
وزیراعلی پنجاب نے واسا کے عملے سے ملاقات کی اور محنت سے کام کرنے پر شاباش دی، انہوں نے واسا کو متحرک اور فعال ہونے پر بھی شاباش دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف جگہوں پر گاڑی رکوائی اور نکاسی آب کے کام کا خود معائینہ کیا، گلی محلوں اور راستوں پر نقاصی آب کا بھی جائزہ لیا، غیرمعمولی بارشوں کے حوالے سے موقع پر پہنچ کر جاری آپریشن اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی جماعت مہنگائی کیخلاف میدان میں آ گئی، اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان
وزیراعلی مریم نوازشریف نے شہر کے مختلف علاقوں میں نقاصی آب کی صورتحال کی معلومات لیں، انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران فیلڈ میں رہیں، پورے پنجاب میں پانی کی نقاصی کو بروقت یقینی بنایا جائے، عید پر صفائی مہم کی طرح نقاصی آب کے لئے سیف سٹی ، ٹیکنالوجی کے ساتھ استعمال کریں، سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے چیک کریں کہیں پانی تو جمع نہیں۔
علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب نے انتظامیہ سے ہر آدھے گھنٹے بعد صورتحال کی مانیٹرنگ رپورٹ طلب کرلی۔