ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Jul 01, 2024 | 17:27:PM
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہو گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1 روپے  43 پیسے اضافہ ہوا، ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2769 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی، قیمتوں کا تعین جولائی کے لیے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قرض میں دبی پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں،سرکاری افسران کے میس کی تزئین و آرائش پر کروڑوں لٹا دئیے

خیال رہے کہ جون میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2768 روپے 63 پیسے تھی۔