قیدی کیساتھ جنسی تعلقات، برطانوی خاتون جیلر پر فردِ جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برطانیہ خاتون جیلر کی قیدی کے ساتھ جنسی تعلقات کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی، جس کے بعد خاتون پر فرد جرم عائد کردی گئی، خاتون جیلر پہلے ماڈلنگ بھی کرتی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی لندن کی جیل وانڈس ورتھ کی خاتون پولیس افسر 30 سالہ لنڈا ڈی سوسا ابریو کے قیدی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم ہوگئے تھے، معاملہ اس وقت کھلا جب قیدی اور جیل کی خاتون پولیس افسر کی جنسی تعلقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور خاتون افسر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
خاتون پولیس افسر اور برازیلی ماڈل 30 سالہ لندا ڈی سوزا ابریو اور ان کے 29 سالہ شوہر ناتھن مشہور ٹی وی شو میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، اس واہیات پروگرام میں جوڑیوں کو جنسی تعلقات کے لیے آپس میں تبادلے کا موقع فراہم کیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی
خاتون جیلر اور ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر OnlyFans نامی اکاؤنٹ بھی بنا رکھا تھا جس پر فحش مواد دیکھنے کے لیے صارفین سے ماہانہ فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں خاتون جیلرز کے قیدیوں کے ساتھ جنسی تعلقات کے واقعات نئے نہیں ہیں، رواں برس کے آغاز میں برمنگھم کی ایک خاتون جیلر کو اسی جرم میں 16 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی تھی، 2022 میں بھی ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا تھا جس میں خاتون جیلر کو سزا سنائی گئی تھی۔