(ارشاد قریشی) راولپنڈی میں جانوروں پر ظلم کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، درخت کاٹنے سے منع کرنے پر بااثر ملزمان نے فائرنگ کر کے کاشتکار کی گدھی کو ہلاک کر دیا۔
چکری کے نواحی علاقے مکھیال میں درخت کاٹنے سے منع کرنا کاشتکار کا جرم بن گیا، بااثر ملزمان نے فائرنگ کر کے کاشتکار کی 3 ماہ کی حاملہ گدھی کو ہلاک کر دیا، مالک کی درخواست پر تھانہ چکری میں 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا، مقدمے میں محمد نواز،ثقلین،صفدر،شکیل اور 7 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بڑے شہر میں بم دھماکا، ہلاکتیں
واضح رہے کہ کچھ روز قبل عمر کوٹ میں سڑک پر ایک اونٹنی چاروں ٹانگیں کٹنے کے بعد مردہ حالت میں پڑی تھی، اس سے پہلے سندھ میں بھی ایک بااثر شخص نے کھیت میں گھسنے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔