’’مار دو لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا‘‘ شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی روک لی

Jul 01, 2024 | 19:29:PM

(راؤ دلشاد) طوفانی بارش کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے پر تھیں کہ شہری نے وزیراعلیٰ کی گاڑی روک لی۔

شہری نے وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے سامنے آ کر کہا کہ ’’مجھے مار دو لیکن پیچھے نہیں ہٹھوں گا‘‘ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہری کو اپنے پاس بلا لیا، شہری کا مسئلہ سنا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، وزیراعلیٰ کی یقین دہانی کرانے کے بعد شہری پیچھے ہٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،پاکستان کے بڑے صوبے میں گیس کے ذخائر دریافت

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بارش کے بعد لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، انہوں نے سڑکوں، چوراہوں، بازاروں کا معائینہ کیا، قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے ہر آدھے گھنٹے بعد صورتحال کی مانیٹرنگ رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں