بھارتی اداکار منور فاروقی نے بالآخر دوسری اہلیہ کیساتھ پہلی تصویر شیئر کردی

Jul 01, 2024 | 20:21:PM
بھارتی اداکار منور فاروقی نے بالآخر دوسری اہلیہ کیساتھ پہلی تصویر شیئر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارت کے معروف ریئلیٹی شو ’’بگ باس‘‘ سیزن 17 کے فاتح اور  سٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے سوشل میڈیا پر دوسری اہلیہ کی تصویر شیئر کردی۔

 منور فاروقی دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی دوسری اہلیہ مہہ زبین کوٹ والا کے ہمراہ معیاری وقت گزار رہے ہیں جس کا انداز اُن کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سےلگایاجاسکتا ہے،کامیڈین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُنہوں نے دبئی کے سیاحتی مقام، اپنا کامیڈی شو اور صبح کی کافی کی جھلک بھی دکھائی۔

اسی پوسٹ کے آخر میں منور فاروقی نے اپنی دوسری اہلیہ کی تصویر بھی شامل کی، مذکورہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے جس کی وجہ سے اس جوڑے کا چہرہ نظر نہیں آرہا، دونوں شریک حیات دبئی کی اونچی عمارتوں کو دیکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہیں،یہ پہلا موقع ہے کہ جب منور فاروقی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر دوسری اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے۔

 واضح رہے کہ منور فاروقی نے مئی میں میک اپ آرٹسٹ مہہ زبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی تھی لیکن اُنہوں نے اپنی دوسری شادی کی خبر کو خفیہ رکھا تھا، منور فاروقی نے سال 2017 میں پہلی شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے لیکن 2020 میں کامیڈین اور اُن کی پہلی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مصر: اداکارہ کے گھر کی بجلی کاٹتے ہوئے چور کرنٹ لگنےسے مر گیا