محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ مزید بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کشمیر، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا ، زیریں سندھ اور شمال مشرقی/زیریں بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) منگل کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، کرک، خیبر، باجوڑ ، کرم، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید ہے۔
پنجاب میں مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، بہاولپور اوربہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بارکھان، خضدار، آواران، لسبیلہ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم مٹھی، بدین، عمرکوٹ اور میر پور خاص میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشیں کب سے کب تک رہے گی؟ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتادیا
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ابرکرم برسنے کا امکان ہے۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر، نوکنڈی، دالبندین اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تربت اور جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دادو میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔