اداکاری کے میدان میں کیسے آئی؟ نرگس فخری نے انکشاف کردیا

Jul 01, 2024 | 21:09:PM
 اداکاری کے میدان میں کیسے آئی؟ نرگس فخری نے انکشاف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( نیویارک )بالی ووڈ اداکارہ اور امریکی ماڈل نرگس فخری نےاداکاری میں کیرئر بنانے کے  حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے ۔

اداکارہ و ماڈل نرگس فخری کا کہنا ہے کہ ایک اتفاقی ای میل نے انہیں اداکاری کے میدان میں پہنچا دیا اور پھر ان کی کامیابیوں کا سفر شروع ہوگیا، بھارتی اداکارہ نے 2011 میں امتیاز علی کی فلم ’راک  سٹار‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس میں وہ رنبیر کپور کے مدمقابل تھیں اور فلم نے انہیں راتوں رات سپر  سٹار بنادیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اداکارہ بننے کیلئے انہوں نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اور خوش قسمتی سے انہیں موقع ملا اور کامیابیاں مل گئیں، نرگس فخری کا کہنا تھا کہ ’راک سٹار‘ کا کردار ان کے کیریئر کا سب سے چیلنجنگ کردار ہے اور انہیں اس میں بہت زیادہ محنت کرنی پڑی، ان کا کہنا تھا کہ انہون نے اپنے کیریئر میں بہت ساری کامیابیاں سمیٹی ہیں اور اس میں ان کی محنت سے زیادہ خوش قسمتی کا عمل دخل تھا اور انہیں بہترین مواقع ملے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے 2013 میں فلم ’مدراس کیفے‘، 2014 میں فلم ’میں تیرا ہوں‘ اور 2016 میں فلم ’ہاؤس فل تھری‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی پیدائش کے بعد منال خان کو شادی کی پیشکش ، اداکارہ نے کیا جواب دیا؟