پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

Jul 01, 2024 | 21:24:PM

(24نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے رہنما اورصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 کراچی میں صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کے ہمراہ نیوزکانفرنس میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کوسیاست چمکانے کا شوق ہوگیا ہے،متحدہ آج یو سی لیول تک نظر نہیں آتی، خالد مقبول صدیقی نے شہید ذوالفقار بھٹو کیخلاف زہرانگیز گفتگو کی

انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اس ملک کیلئے نہایت اہم رہے ہیں، پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پی پی پی کو ہٹا دیں تو پیچھے کچھ نہیں بچتا، ایم کیو ایم نے سندھ حکومت پر جھوٹے الزامات لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام لگانا شرمناک ہے، ایم کیوایم سابق وزیر اعظم کیخلاف بات کرنے پر معافی مانگے، عوام نفرت انگیز، تعصب انگیز گفتگو اب پسند نہیں کرتے،ان کا مزید کہنا تھا  کہ ایم کیو ایم آج بھی صوبے کے بیشتر مسائل کی ذمہ دار ہے، لوگوں کو جلانے والے پیپلزپارٹی پر الزامات لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں مختلف محکموں میں دی جانے والی 54 ہزار ملازمتیں منسوخ کرنے کے عدالتی فیصلے کےمعاملے پر بات چیت کے دوران بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو پر تنقید کی تھی۔

یہ بھی پرھیں:’’مار دو لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا‘‘ شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی روک لی

مزیدخبریں