مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ

Jul 01, 2024 | 21:35:PM
مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ
کیپشن: مال گاڑی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

 تمام فریٹ ٹرینوں کےکرایوں میں 3فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ریلویز انتظامیہ نےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے فریٹ چارجز کا اطلاق 3 جولائی رات 12 بجے سے ہوگا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات،سٹیل کولز، ڈیموریج، شنٹنگ ، وارفریج کیلئے چارجز نہیں بڑھائے گئے۔ مسافر ٹرینوں میں اضافہ فی الحال زیر غورنہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل فونز کی قیمتوں میں میں ہوشربا اضافہ