طیارہ موٹر وے پر گرنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع، موٹروے بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیر س میں طیارہ موٹر وے پر گرگیا جس کے نتیجے میں 3 سیاح ہلاک ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت پیرس کے باہر موٹر وے پرطیارہ گرنے سے3سیاح مارے گئے، طیارہ اے فور ہائی وے پر فرانس کے شہر آئل ڈی فرانس کے علاقے کولیجئین کے قریب گر کر تباہ ہوا، واقعہ سے قبل جہاز اوور ہیڈ پاور کیبل سے ٹکرایا تھا، جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں سڑک کے مرکزی ریزرویشن پر ایک تباہ شدہ طیارہ پڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔
یہ ایک چھوٹا سنگل انجن طیارہ تھا، جس کی تباہی کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکی ہیں ،موٹر وے کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیا گیا ہے اورسڑک پر موجود کسی گاڑی کو نقصان نہیں ہوا،لاگنس ایروڈوم کے رہائشیوں کی ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ لوگنیس ایمرین ویل (ایرو فلائٹ فلائنگ کلب) کا ایک سیاحتی طیارہ ایک سال میں دوسری بار کولیجین کے قریب اے فور پر گر کر تباہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے علاقے تربت میں دھماکہ ، 3 افراد جاں بحق