دکی: جیل سے قیدی فرار، غفلت برتنے پر 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

Jul 01, 2024 | 22:25:PM
دکی: جیل سے قیدی فرار، غفلت برتنے پر 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رحمت اللہ موسیٰ خیل) دکی میں سب جیل توڑ کر  فرار ہونے والے 6 خطرناک قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت برتنے والے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تینوں پولیس اہلکار گرفتار کرلئے گئے۔

بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیس تھانہ دکی میں موجود سب جیل توڑ کر فرار ہونے والے 3 خطرناک قیدیوں کے فرار کے معاملے میں غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں پولیس نے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں نامزد تینوں پولیس اہلکار گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی، ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز کی قیمتوں میں میں ہوشربا اضافہ

مقدمے میں نامزد پولیس اہلکاروں میں حوالدار غنی  ،جیل وارڈن گل خان اور گیٹ سنتری اسمعیل مری سمیت جیل توڑ کر فرہونے والے تینوں قیدی عصمت اللہ ،کبیر اور صدیق بھی نامزد کئے گئے ہیں، مقدمہ فرد نمبر 91/24 غفلت اور لاپرواہی برتنے  کے دفعات 222, 223 ,224 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح 9 بجے سب جیل دکی کے غسل خانوں  کا روشندان توڑ کر ڈکیتی کے کیس میں قید 3 خطرناک قیدی فرار ہو گئے تھے۔