جیدیپ اہلاوت نے فلم ’مہاراج‘ کیلئے کتنا وزن کم کیا؟ اداکار نے خود ہی انکشاف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بالی ووڈ اداکار جیدیپ اہلاوت نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’مہاراج‘ کیلئے انہوں نے 28 کلو وزن کم کیا۔
نامور بالی ووڈ اداکار جیدیپ اہلاوت نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’مہاراج‘ کے کردار کیلئے انہوں نے ناقابل یقین 28 کلو وزن کم کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ لاک ڈاؤن کے بعد شروع ہوا تھا اور ڈائریکٹر کا مشورہ تھا کہ مجھے وزن کم کرنا چاہئے، ان کا وزن تقریباً 110 کلو گرام تھا اور 5 مہینے کی لگاتار محنت سے ان کا وزن 82 کلو تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نصرت فتح علی خان کو بدنام کرنے پر چاہت فتح علی خان کو قانونی نوٹس جاری
واضح رہے کہ ان کے فٹنس ٹرینر پراجوال شیٹی کے پاس ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں وہ مشقت کی وجہ سے رو رہے تھے۔