گھر والوں کو میری شادی کی کوئی فکر نہیں:شاداب خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ اہل خانہ میری شادی نہیں کروارہے انہیں میری شادی کی کوئی فکر نہیں۔
آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر ’آسک شاداب‘ کے ٹرینڈ کے ذریعے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے۔شاداب خان کے سوال و جواب کے اس سیشن میں مداحوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور شاداب بھی تیزی سے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے رہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ رات کو ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کا آغاز کررہے ہیں، جو اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ ’آسک شاداب‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کریں۔شاداب کی جانب سے اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی ٹوئٹر پر ہر طرف یہی ٹرینڈ چھا گیا اور مداحوں نے کرکٹر کیلئے سوالوں کا انبار لگا دیا۔
ایک صارف نے شاداب سے پوچھا کہ آج یہ ہی بتادیں کہ آپ شادی کب کررہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں شاداب نے لکھا کہ گھر والے شادی نہیں کرواتے۔
#AskShadab @76Shadabkhan shaadi kab kar rahay hoo ajj bata doo???
— Abdul Rehman (@AbdulRe56153271) May 31, 2021
اس سوال و جواب کے سیشن میں شاداب کا حسِ مزاح بھی عروج پر رہا، ایک صارف نے لکھا کہ آپ فیلڈ پر اتنی اوور ایکٹنگ کیوں کرتے ہیں۔
Over acting nahe bro sirf acting karta houn ???? #AskShadab https://t.co/bt9rqss1Jo
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) May 31, 2021
شاداب خان نے جواب دیا کہ اوور ایکٹنگ نہیں صرف ایکٹنگ کرتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں 22 سالہ شاداب خان نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان کی قوالی ’دل لگی‘ ان کا پسندیدہ گانا ہے۔
Nusrat sahab dillagi #AskShadab https://t.co/BMiDuIky8h
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) May 31, 2021
سیشن کے اختتام میں کرکٹر شاداب خان نے اس میں حصہ لینے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلد ایسا سیشن دوبارہ منعقد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی۔۔ قومی کرکٹرز قرنطینہ میں وقت کیسے گزار رہے ہیں؟