حیدرآباد۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہوگئی

Jun 01, 2021 | 09:50:AM

 (24نیوز)حیدرآباد میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا  سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 54 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 543 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 54 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد تک پہنچ گئی۔حیدرآباد میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 2197 ہے جن میں سے 2172 مریض گھروں میں قرنطینہ ہیں جب کہ گزشتہ سال سے اب تک جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 412 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کورونا سے بچاؤ کے لئے حیدرآباد میں قائم ویکسی نیشن سینٹرز پر ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے جس کے تحت مجموعی طور پر سوا لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کورونا : مزید 71افراد انتقال کر گئے، مثبت کیسز کی شرح کم ہو گئی
 

مزیدخبریں